رکن قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق خاں کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ‘اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی شرکت

اجلاس کو پولیس ‘سکول ایجو کیشن ‘زراعت ‘لائیو سٹاک ‘ہائرایجو کیشن ‘ہائی وے ‘ہیلتھ اور دیگر محکموں بارے بریفنگ دی گئی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 19:18

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) رکن قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق خاں کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں ‘اراکین صوبائی اسمبلی ملک محمد احمد خاں ‘ملک احمد سعید خاں ، حاجی نعیم صفدر انصاری ‘محمد انیس قریشی ‘چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں ‘ڈپٹی کمشنر قصور سائر ہ عمر ‘ڈی پی او ذوالفقار احمد ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف ‘رانا جاوید اقبال ‘سعد وسیم شیخ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس کو پولیس ‘محکمہ سکول ایجو کیشن ‘زراعت ‘لائیو سٹاک ‘ہائرایجو کیشن ‘ہائی وے ‘ہیلتھ اور دیگر محکموں کے افسران کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او قصور نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ رواں ماہ کے دوران ضلع بھر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں کچھ اضافہ ہوا ہے مگر وہ پر امید ہیں کہ بہت جلد محکمہ پولیس کے افسران و اہلکاران کی شبانہ روز محنت اور بہترین حکمت عملی کی بدولت ضلع قصور سے جرائم کا مکمل خاتمہ کر دینگے ۔

جس پر انہیں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلا تفریق سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ۔ محکمہ سکول ایجو کیشن نے بتایا کہ حکومتی ہدایات پر پرائمری سکولوں کے اساتذہ کو گریڈ 9سے 14‘ایلمنٹری سکول اساتذہ کو گریڈ 14سے 15اور سکینڈری سکول کے اساتذہ گریڈ 16کو 2اینکریمنٹس دیدی گئی ہیں ۔ جس پر انہیں ہدایت کی گئی کہ سکولوں میں بچوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انکے تعلیمی معیار میں بہتری کیلئے اقدامات کریں ۔

اسی طرح محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام ہسپتالوں میں زیادہ سے زیادہ صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیساتھ ساتھ بجلی کے ڈبل کنکشن لگوانے کیلئے بھی اقدامات کریں تا کہ تمام ہسپتالوں میں بلا تعطیل بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے اور جنر نیٹر پر آنیوالے اخراجات میں بھی خاطر خواہ کمی ہو۔ اجلاس میں ضلع بھر میں جاری تمام ترقیاتی سکیموں کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ زیر تعمیر ترقیاتی سکیموں میں بہترین میٹریل کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ترقیاتی سکیموں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں