ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہم سب پر لازم ہے،ڈی ایس پی ٹریفک

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 13:00

قصور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) ڈی ایس پی ٹریفک قصور مسعوداحمد نیٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہم سب پر لازم ہے‘ قصورمیں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل پرقابوپانے کے لئے ٹریفک قوانین کی آگاہی کے سلسلے میں ہفتہ وار ٹریفک آگاہی مہم جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ٹریفک قصور مسعوداحمدنے اپنے آفس میں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ آبادی کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے مسائل میں بھی اضافہ ہورہا ہے ،جنہیں حل کرنے کے لئے ٹریفک پولیس دن رات اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے سلسلے میں وہ بزات خود انٹرویو کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں