وزیر بہبود آبادی کی خصوصی ہدایات ‘پسماندہ علاقوں میں فیملی ہیلتھ موبائل یونٹ کیمپس کا سلسلہ آئندہ ہفتے شروع کیا جائیگا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:25

وزیر بہبود آبادی کی خصوصی ہدایات ‘پسماندہ علاقوں میں فیملی ہیلتھ موبائل یونٹ کیمپس کا سلسلہ آئندہ ہفتے شروع کیا جائیگا
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر برائے محکمہ بہبود آباد ی حکومت پنجاب ڈاکٹر مختار احمد بھرتھہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع قصور کے پسماندہ علاقوں میں فیملی ہیلتھ موبائل یونٹ کیمپس کا سلسلہ آئندہ ہفتے شروع کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کیمطابق صوبائی وزیر محکمہ بہبود آباد ی حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع قصور کے پسماندہ علاقوں میں فیملی ہیلتھ موبائل یونٹ کیمپس کا انعقاد آئندہ ہفتے شروع کیا جائیگا ۔

تحصیل قصور میں شمس پورہ ‘فضل خاں کالونی ‘گگڑ ‘قطبہ ‘تحصیل پتوکی میں پٹھان بستی ‘ناروکی ماجھا ‘چک نمبر 40‘الحیات سٹیڈیم اور تحصیل چونیاں میں پکھوکی ‘اٹارے میں فیملی ہیلتھ موبائل یونٹ اپنے کیمپس لگا کر خواتین کو فیملی پلاننگ کی سہولیات مہیا کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں