ججز اور و کلاء ایک جسم کا حصہ ہیں اگر انہیں الگ کر دیا جائے تو انصاف کا حصول ناممکن ہو جائیگا ‘جسٹس عاطر محمود

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:25

ججز اور و کلاء ایک جسم کا حصہ ہیں اگر انہیں الگ کر دیا جائے تو انصاف کا حصول ناممکن ہو جائیگا ‘جسٹس عاطر محمود
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء)لاہور ہائی کو ر ٹ کے جسٹس عاطر محمود نے کہا ہے کہ ججز اور و کلاء ایک جسم کا حصہ ہیں اگر انہیں الگ کر دیا جائے تو انصاف کا حصول ناممکن ہو جائیگا ‘آج عوام کا عد لیہ پر بڑ ھتا ہو ا اعتماد انصاف کے تقاضو ں کو پورا کر نے کی و جہ سے ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے تحصیل پتو کی میں نئے تعمیر شدہ جو ڈیشل کمپلیکس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ڈسٹر کٹ سیشن جج قصور سید مظفر علی شاہ ‘ایڈ یشنل سیشن ججزپتو کی نو ید اقبال ‘سید محمد عمر ‘سمیعہ اسد‘ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف ‘ممبر پنجاب بار رانا سعید اختر ‘صدر بارقصور ملک ریاض احمد خاں ‘صدر بار پتو کی سید غلام حسن فیاضی اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جسٹس عاطر محمود نے کہا کہ اس نئے کمپلیکس میں تمام سہولیات جلد پوری کر دی جائینگی تا کہ معزز جج صاحبان اور وکلاء بہتر اور خوشگوار ماحول میں اپنی ذمہ داریوں کو ادا کر سکیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بار بینچ دونوں ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں اس لئے معزز وکلاء کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس کمپلیکس کی حفاظت اپنے گھر کی طرح کریں تا کہ یہاں آنیوالے سائلین کی مشکلات کا بہتر طور پر ازالہ کیا جا سکے ۔ اس موقع پر جسٹس عاطر محمود سمیت دیگر ججز کو پو لیس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں