قصور، پولیس کا سرچ آپریشن، 5 اشتہاری گرفتار

جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:35

قصور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) ڈی پی اوقصورذوالفقاراحمدکی خصوصی ہدایات پر پولیس نے امن ومان کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں ضلع بھرکے چار مختلف مقامات قصبہ کھڈیاں،تھہ شیخم،کنگن پور اور سرائے مغل کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ،سر چ آپریشن پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ کیا گیا۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران65گھروںکو چیک کیا گیا ،128افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور متعدد مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ویری فیکیشن کی گئی، سرچ آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں ملوث 5خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 15افراد سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ4کلوگرام چرس،110لیٹر شراب معہ چالوبھٹی،4پسٹل اور ایک رائفل برآمد کرکے مقدمات درج کئے گئے۔

اسی طرح کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں