روڈ اینڈ سیفٹی آگاہی مہم کا مقصد لوگوں میں احساس پیدا کرنا ہے، مسرورعالم کولاچی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:35

قصور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء)موٹروے پردائیں لائن کا مسلسل استعمال جرم ہے‘ گاڑی چلانے والے اس سے اجتناب کریں تاکہ سفر کے دوران زندگی کومحفوظ بنایاجاسکے۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی موٹروے مسرورعالم کولاچی نے عوامی شعورکی بیداری کیلئے روڈ اینڈ سیفٹی آگاہی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس کی طرف سے چلائی گئی اس مہم کا مقصد لوگوں میں احساس پیدا کرنااور انہیںقانون کی افادیت سے آگاہ کرنا ہے اس مہم کے دوران سکولوں و دیگر اداروں میں جاکر لیکچردیئے جارہے ہیں تاکہ دوران سفرقیمتی انسانی زندگیوں کو محفوظ بنایاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ روڈ اینڈ سیفٹی آگاہی مہم میں میڈیاکاکردار قابل ستائش ہے ‘موٹروے پولیس میڈیا کے تعاون سے بھرپور اندازمیں مہم چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون کا استعمال ہرگزنہ کریں اور سیفٹی بیلٹ کے بغیر گاڑی ڈرائیونہ کریں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں