جرائم کی سرکوبی اولین ترجیح ہے‘ڈی پی او قصور

بدھ 11 اکتوبر 2017 10:20

قصور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء)جرائم کی سرکوبی اولین ترجیح ہے‘فرائض میں غفلت‘کرپشن‘مقدمات کی ناقص تفتیش اور سستی ولاپرواہی کو ہرگزبرداشت نہیں کیاجائیگا، ان خیالات کا اظہارڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمدنے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھانوں سے رشوت ستانی کا مکمل خاتمہ‘منشیات فروشی کے خلاف موثرکارروائی اور راہزنی ‘چوری وڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے کیلئے گشت کے نظام کو موثر بنادیاگیاہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام الناس کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور وہ بغیرکسی سفارش اور بلاخوف وخطراپنے مسائل کے حل کیلئے میرے دفترآسکتے ہیں‘ بغیر کسی لالچ اور دبائوکے میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایاجائے گا ‘ضلع قصورکو امن کا گہوارہ بنانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں