قتل کے ملزم کو عمرقید ، ایک لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا

بدھ 11 اکتوبر 2017 10:20

قصور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) قتل کے مقدمہ میںملوث ملزم محمد رمضان کو عمرقیداورمبلغ ایک لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصورچوہدری محمدظفراقبال نے تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ چکی پیارے لال قصور میں لین دین کے تنازعہ پر عبدالعزیز کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ایک ملزم محمد رمضان کو عمرقیداورمبلغ ایک لاکھ روپے ہرجانہ کی سزاسنائی جبکہ مقدمہ کے دیگر شریک جرم ملزمان امانت‘ شمیم بی بی زوجہ امانت کو استغاثہ کی طرف سے واضح طورپر جرم ثابت نہ ہونے اورتضادبیانی پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔ استغاثہ کیمطابق مقتول کے بیٹے اعجازاحمد نے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کروایاتھا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں