قصور،پولیس کی امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں مجرمان اشتہاریوں اور قماربازوں کے خلاف کریک ڈائون جاری

منگل 10 اکتوبر 2017 21:51

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2017ء) پولیس کاامن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں مجرمان اشتہاریوں اور قماربازوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہا، 24ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدارمیںمنشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور ذوالفقار احمد کی خصوصی ہدایا ت پر پولیس نے ضلع بھر میں خطرناک مجرمان اشتہاریوں اور کریمنلز کی گرفتاریوں کویقینی بنانے کے سلسلہ سپیشل مہم کا آغاز کررکھا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منڈی عثمانوالا سے بدنام زمانہ منشیات فروش شمشاد عرف کالی کو گرفتار کر کے 4.5کلو گرام چرس برآمد جبکہ دیگر 7منشیات فروشوں کے قبضہ سے 3.5کلوگرام چرس اور 120لیٹر شراب برآمد کی اسی طرح قتل ،ڈکیتی اور چوری جیسے سنگین مقدمات میں ملوث 9اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا ،قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 7قماربازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دائو پر لگی ہزاروں روپے رقم برآمد کرلی ہے ۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں