نظام صحت اورتعلیم کو بہتر بنانا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر قصور

منگل 10 اکتوبر 2017 10:40

قصور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء) نظام صحت اورنظام تعلیم کو بہتربنانا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے‘فرائض میں غفلت ‘مالی معاملات میں کرپشن اور ناقص کارکردگی پر ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی ہوگی‘ تعلیمی اداروں کے سربراہان سکولوں میں صفائی‘ پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں ‘ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی‘ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری ہر قیمت پر یقینی بنائی جائیگی۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے تحصیل قصور اور تحصیل کوٹ رادھاکشن کے مختلف سرکاری سکولوں اور بنیادی مراکز صحت کے دورہ کے موقع پرکہی۔ انہوںنے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رائو خانوالا ‘گورنمنٹ پرائمری سکول حویلی تیلیاں والی‘ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول گھنیکے‘ گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ رادھاکشن اور بنیادی مرکز صحت رائوخانوالا ‘تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ رادھاکشن کا اچانک دورہ کیا اور وہاں صفائی‘پینے کے صاف پانی کی فراہمی‘ اساتذہ ‘طلباء و طالبات کی حاضری‘ بچوں کی تعلیمی کارکردگی اور سکولوں میں بچوں کو دی جانیوالی دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہسپتال میں ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیا۔ انہوںنے کوٹ رادھاکشن میں ریسکیو 1122کی تعمیر کیلئے مختص کی گئی جگہ کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن سیف اللہ ساجد بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں