پاک بھارت سرحدی علاقہ الا کے سے بھارت کی طرف سے دریا میں بہتی لڑکی کی نعش برآمد

ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ رینجر کی درخواست پر تھانہ گنڈاسنگھ والا میں رپورٹ درج کرلی گئی

اتوار 8 اکتوبر 2017 14:11

پاک بھارت سرحدی علاقہ الا کے سے بھارت کی طرف سے دریا میں بہتی لڑکی کی نعش برآمد
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2017ء) پاک بھارت سرحدی علاقہ الا کے سے بھارت کی طرف سے دریا میں بہتی لڑکی کی نعش برآمد ہوئی ہے ،ْڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ رینجر کی درخواست پر تھانہ گنڈاسنگھ والا میں رپورٹ درج کرلی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد عباس کمپنی کمانڈر ستلج رینجر پوسٹ گنڈا سنگھ والا نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شام دریاے ستلج بحدرقبہ الا کے کنارے موجود تھا کہ نامعلوم لڑکی کی نعش ملی جسکی عمر 20/21سال ہے ،دریائے ستلج کے کنارے پر رکی تھی جو بھارت کی طرف سے آئی ہے۔تھانہ گنڈاسنگھ والا پولیس نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجر کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں