قصور میں تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں ،ذوالفقار احمد

تھانوں میں ایف آئی آر کو کمپوٹرائزڈ کر کے آن لائن کردیا گیا ہے ،ڈی پی او قصور

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 18:28

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2017ء) ڈی پی اوقصورذوالفقاراحمد نے کہا کہ ضلع قصور میں تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں ،تھانوں میں ایف آئی آر کو کمپوٹرائزڈ کر کے آن لائن کردیا گیا ہے سائلین کی مشکلات کے ازالے کیلئے پنجاب گورنمنٹ نے فرنٹ ڈیسک کا قیام کیا جو ضلع قصور کے تمام تھانوں میں کام کررہے ہیں انہوں نے کہا ضلع قصور کو جرائم فری بنانا او رپولیس کو جدید سائنسی تقاضوں سے روشناس کرنا میرا مشن ہے اس سلسلہ میں ڈی پی او آفس میں جدید سہولتوں سے آراستہ آئی ٹی اور کنٹرول روم مسلسل کام کررہا ہے جہاں پر جدید ترین سوفٹ وئیر ز کو متعارف کروایا گیا جو باقاعدہ طور پر کام کررہے ہیں جن میں سی ایم ایس ،ٹی آر ایس،ہوٹل ائی،اے وی ایل ایس،کرائم میپنگ سسٹم،سی آر ایم ایس وغیرہ شامل ہیں انہوں نے کہا کہ یہ سوفٹ وئیر نہ صرف جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے مدد گار ثابت ہوں گے بلکہ پولیس کی پولیسنگ میں مدد گار ثابت ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے پنجاب گورنمنٹ نے فرنٹ ڈیسکوں کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں پر میل اور فی میل بطورپولیس اسٹیشن اسسٹنٹ کام کررہے ہیںاور اسکے ساتھ ساتھ ضلع بھر کے تمام تھانوں میں ایف آئی آر کو کمپوٹرئزڈ کر کے آن لائن کردیا گیا ہے۔ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد نے آئی ٹی روم کا دورہ بھی کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے احکامات بھی جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں