محمدنواز شریف ملکی تعمیر و ترقی کی علامت ہیں ،محمد ندیم یعقوب سیٹھی

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 13:46

قصور۔7 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2017ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد ندیم یعقوب سیٹھی نے محمدنوازشریف کو پارٹی صدرمنتخب ہونے پر مبارکبا د دیتے ہو ئے کہا ہے کہ محمدنواز شریف مسلم لیگ (ن) کی صدارت سنبھالنا جمہوریت کی فتح ہے اور یہ بات بھی واضح ہے کہ محمدنواز شریف اقتدار میں نہ رہتے ہوئے بھی عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور محمدنواز شریف عوام کی خدمت کا سلسلہ آخری دم تک جاری رکھیں گے، محمدنواز شریف ملکی تعمیر و ترقی کی علامت ہیں اور ان کے ساتھ ہی ملک وقوم کی بقاء منسلک ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان کا نظریہ ہے مخالفین جتنی مرضی سازشیں کر لیں اور طا غوطی قوتوں کے مہرے بن جائے کامیاب نہیں ہو ں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مخالفین محمدنواز شریف کے خلاف سازشیں کر تے رہیں گے اور عوام محمدنواز شریف کو اپنی عدالت میں سر خرو کر تی رہے گی مخالفین کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ ملک میں جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی مقبولیت میں اضافے سے یہ خوف زدہ ہیں اور انہیں 2018میں اپنی شکست نظر آرہی ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں