تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شخص جاں بحق

جمعہ 6 اکتوبر 2017 14:01

قصور۔6 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2017ء) ٹریفک حادثہ میںایک شخص جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ بہادر پورہ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے سڑک پر چلتا ہوا شخص جاں بحق ہوگیا جس کی نعش کو ریسکیو1122نے ہسپتال پہنچا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ صدر قصور نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں