جرائم کی روک تھام کیلئے معاشرہ کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا ،ڈی پی او قصور

جمعہ 6 اکتوبر 2017 14:01

قصور۔6 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2017ء) جرائم کی روک تھام کیلئے عوامی تعاون ناگزیر ہے لہذاجرم اور مجرم کی حوصلہ شکنی کیلئے معاشرہ کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔مظلوموں کو تھانوں میں تحفظ دینا اور ملزمان کیلئے تھانوں کو خوف کی علامت بنانا میرا مشن ہے جس کیلئے کمیونٹی پو لیسنگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصورذوالفقاراحمد نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر شخص کو چاہئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔انہوں نے کہا کہ قصور پولیس ضلع بھر کو ڈاکوئوں ،کریمنلز اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایا ت جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کی جلد از جلد گرفتاریوں کو یقینی بنائیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں