ڈی پی او قصور کا بی ڈویژن اور مصطفی آباد تھانوںکا اچانک دورہ ،

تھانہ ریکارڈ کا معائنہ کیا

جمعرات 5 اکتوبر 2017 11:32

قصور۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2017ء) ڈی پی او قصورذوالفقاراحمد نے دو تھانوں بی ڈویژن اور مصطفی آباد کا اچانک دورہ کیا، تھانہ ریکارڈ کا معائنہ بھی کیا، جرائم اور امن وامان کے حوالہ سے کوششوں کا جا ئزہ لیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی نا جا ئز حراست، اخفا ء جرم، تاخیر سے اندراج مقدمہ اور جھو ٹے مقدمہ کا اندراج قطعاً بر دا شت نہیں کیا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

مجرما ن اشتہاری ،پولیس اور شہریوں دونوں کے دشمن ہیں ان کی گرفتاری میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے ۔منشیات فروشوں ،جواء خانو ں کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون کریں۔ انہوں نے افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیا ر رہیں، شہریوں کوتحفظ اور انصاف فراہم کریں۔ اپنی ڈیوٹی ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں ۔تھانہ میں آنے والے سائلین سے خو ش اخلاقی سے پیش آئیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان بھروسہ کاایک مضبوط رشتہ پیدا ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں