علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلہ جات سمسٹر خزاں 2017ء کی 10اکتوبر تک توسیع

پیر 2 اکتوبر 2017 19:53

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلہ جات سمسٹر خزاں 2017ء کی 10اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قصور چوہدری غلام حسین کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2017ء کے داخلہ جات میٹرک تا پی ایچ ڈی ‘بی ایڈ اور ایم ایڈ کے داخلوں میں 10اکتوبر 2017تک توسیع کر دی گئی ہے ۔ جس میں میٹرک کی فیس کے ساتھ مبلغ 100روپے ‘ایف اے اور بی اے کی فیس کیساتھ مبلغ 200روپے ‘ایم ایڈ ‘بی ایڈ اور پوسٹ گریجو ایٹ کی فیس میں مبلغ 500روپے اضافی جمع کروا کر داخلہ کروایا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں