بھائی پھیرو، معمولی جھگڑے پر خاوند نے بیوی کو قتل کردیا

ہفتہ 30 ستمبر 2017 16:01

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2017ء) بھائی پھیرومیں معمولی جھگڑے پر خاوند نے اپنے رشتے داروں کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو وحشیانہ تشددکانشانہ بناکر قتل کردیاجبکہ چھانگامانگاکے نزدیک ایک نامعلوم شخص ٹرین تلے آکرجاں بحق اورایک سالہ بچہ پانی کے بھرے ہوئے ٹب میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں کوٹ بابا اجاگرسنگھ میں جہیزنہ لانے کی سزا‘خاوندنے چارماہ کی حاملہ بیوی کو بھائیوں اور والدکے ہمراہ ڈنڈوں سے تشددکرکے مارڈالا۔

گلاں والا کی رہائشی 28 سالہ تنزیلہ کی شادی 8 سال قبل متھر اداس کے رہائشی سے ہوئی جس سے اس کے دوبچے بیٹا اوربیٹی پیدا ہوئے۔ مقتولہ کے چچازادبھائی عمرکے مطابق خاونداسلم ‘دیوراقبال‘ طارق اورسسرمنظور نے باہم مشورہ کرکے بچی کو ڈنڈوں کی شدید ضربوں سے نڈھال کردیا جس سے وہ دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

مقتولہ کا خاوند اپنے بھائی اور باپ کے ہمراہ نغش لے کر پھولنگر تھانہ صدرپہنچا اور پولیس کو بتایا کہ اسکا ایکسیڈنٹ ہوگیاہے اس دوران لڑکی کے ورثاء بھی تھانے پہنچ گئے اور اصل ماجرابیان کرنے پر پولیس نے تینوں کو حراست میں لے لیا‘ پولیس نے مقدمہ درج کرکے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی ہے ۔

لاہور سے کراچی جانے والی تیزگام ٹرین گزر رہی تھی کہ ایک نامعلوم شخص اس کے نیچے آگیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ افضل ٹائون چونیاں میں عامر کا ایک سالہ بچہ حسنین کھیلتے ہوئے اچانک پانی کے ٹب میں گر گیا اور جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں