ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد کا محر م الحرام کے موقع پرضلع بھر میں منعقد ہونیوالی مجالس کا دورہ ،حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا

جمعہ 29 ستمبر 2017 18:24

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2017ء)ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد نے محر م الحرام کے موقع پرضلع بھر میں منعقد ہونے والی مجالس کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیاتفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد نے سادات منزل قصور، گھنئیکے کوٹرادھاکشن، چونیاں اور پتوکی میں ہونے والی مجالس کا دورہ کرتے ہوئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور منتظمین مجالس کیساتھ ملکر سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ڈی پی اوقصور نے اس موقع پر کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر پولیس کے سخت سکیورٹی انتظامات کے باعث تمام پروگرام کامیابی سے جاری ہیںڈیوٹی چیکنگ کیلئے ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر سکیورٹی کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرتی ہیںانہوں نے کہاضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی انتہائی الرٹ ہے ہر مجلس اور جلوس میں آنے والے افراد کو چار سے سات سطحی چیکنگ اور بائیو میٹرک ویری فیکشن کے بعد داخلے کی اجازت دی جاتی ہے حساس مجالس اور جلوسوں کو CCTVکیمروں سے مانیٹر کیا جارہا ہے مجالس اور جلوسوں پر مامور اہلکاروں کو سختی سے ہدایات کی گئی ہیں کہ ہر آنے والے شخص کو مکمل جسمانی چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے انہوں نے کہا ہر مجلس اور جلوس کے اردگرد پولیس کے جوان تعینات کیے گئے ہیںپولیس اہلکار مجلس اور جلوس کے آغاز سے پہلے اپنی ڈیوٹی سنبھالتے ہیں اور اختتام پر آخری شخص کے منتشر ہونے تک فرائض سرانجام دیتے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں