ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

مختلف نئی سکیموں کی منظوری دی گئی اور زیر تعمیرسکیموں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 29 ستمبر 2017 17:11

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2017ء)ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمرکے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا ۔ جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و سیکرٹری ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی سید نوید اقبال ‘ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن قصور چوہدری ناصر اقبال ‘ایکسئین بلڈنگ محمد ارشد ‘ایس ڈی او بلڈنگ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میںڈپٹی کمشنر نے مختلف محکموں کی نئی سکیموں کی منظوری دی اور زیر تعمیرسکیموں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ضلع میں تمام ترقیاتی منصوبوں کی روزانہ کی بنیادوں پر مانیٹرنگ کی جائیگی تا کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات بہم پہنچانے میں تاخیر نہ ہو۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ زیر تعمیر ترقیاتی سکیموں میں اعلیٰ کوالٹی کے میٹریل کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں اور تما م سکیموںکی خود نگرانی کریں اور اپنی محکمانہ ذمہ داری کو کما حقہ پورا کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں