کوٹھہ کلاں کے بنیادی ہیلتھ سنٹر میں سیمینار کا انعقاد

جمعہ 29 ستمبر 2017 11:26

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2017ء) الہ آبادکے نواحی علاقہ کوٹھہ کلاں کے بنیادی ہیلتھ سنٹرمیں ہیلتھ سیمینار کا انعقادکیاگیا ۔سی او قصورڈاکٹر عبدالمجیداور ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر اشفاق چوہدری کی شرکت۔ علاقہ بھرکی خواتین کوحفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت سے آگاہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

سیمینار میں سی او قصورڈاکٹر عبدالمجید نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے حکومت کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے صحت کے حوالے سے جاری سرگرمیوں کو مزیدتیز کرنے کے لئے بھاری فنڈز جاری کئے ہیں جس سے دوردرازکے علاقوں میں ادویات‘ ویکسین اور خصوصی طورپر حفاظتی ٹیکہ جات پہنچائے جارہے ہیں‘ہماراعملہ ڈورٹوڈور بچو ں کو پولیوقطرے اورکالا یرقان ‘خناق جیسی موذی بیماریوں کے حفاظتی ٹیکہ جات لگارہے ہیں ‘حکومت پنجاب صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں