بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فلسفہ امام حسین کے سلسلہ میں سیمینار کا انعقاد

جمعہ 29 ستمبر 2017 11:26

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2017ء) پتوکی بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فلسفہ امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور سید مظفرحسین شاہ‘ ایڈیشنل سیشن جج محمدنوید اقبال‘ صدرپتوکی بار ایسوسی ایشن سید غلام حسین فیاضی سمیت دیگر ججز ‘وکلاء اورصحافیوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمینارمیں سیدمظفرحسین شاہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصورنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام حق اور سچ کا پیغام لیکر گئے جس پر انہیں اورانکے ساتھ تمام افرادکوشہیدکردیاگیاہمیں بھی حق اور سچ کے پیغام کو لیکرچلنا چاہئیے اس میں کسی بھی مشکل کا سامناکرناپڑے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ فلسفہ امام حسین سیمینارمیں اگرآج جنت کے سردار امام حسین علیہ السلام کے ذکرمیں ہی میری بخشش ہوجائے تومیں خوش قسمت ہوں ۔انہوں نے مزیدکہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنے خاندان کو قربان کرکے اسلام کو زندہ وجاویدکردیاان کی شہادت ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں