یوم عاشورہ کے مو قع پر انتہا ئی الرٹ سکیو رٹی کے انتظاما ت مکمل کرلیے گئے ہیں،ذوالفقاراحمد

قصور پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے چا ک وچوبند ہے، ڈی پی او قصور

جمعرات 28 ستمبر 2017 18:11

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2017ء) ڈی پی او قصورذوالفقاراحمد نے بتایا کہ یوم عاشورہ کے مو قع پر انتہا ئی الرٹ سکیو رٹی کے انتظاما ت مکمل کرلیے گئے ہیں ۔قصور پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے چا ک وچوبند ہے ۔ یوم عاشورہ کے موقع پرضلع بھر میں 29جلوس اور 21مجالس ہوں گی جن کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں پرمیرے سمیت ایک ایس پی،6ڈی ایس پی،25انسپکٹر،114سب انسپکٹر،191اسسٹنٹ سب انسپکٹر،221ہیڈ کانسٹیبل،1518کانسٹیبل،43لیڈ ی کانسٹیبل، 240پولیس قومی رضاکار، 604وولنٹیئرز اور150سول ڈیفنس کے ملازمین کل 3ہزار سے زائد افسران و اہلکاروان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے اس کے علاوہ ریزرو ہائے پنجا ب کانسٹیبلری،محافظ فورس ،دفتری و کلیریکل سٹاف اور ایلیٹ فورس کے جوان بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

جلو س میں داخلہ کیلئے چار سے سات لیئر ڈیوٹی کو یقینی بنایا جائے گازائرین کی چیکنگ بذریعہ واک تھرو گیٹس ، میٹل ڈیٹکٹراور بائیو میٹرک ویری فیکشن کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلو سوںکے روٹس کی چیکنگ بذریعہ سنیفر ڈاگ اور ٹیکنیکل آلات سے کروائی جائے گی۔ڈی پی او قصور نے مزید کہا کہ قصور میں یوم عاشورہ کے مو قع پر سکیو رٹی کے حوالے حساس مقامات پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات مکمل کر کی260سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

ضلعی سطح پر ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا جو یکم محرم الحرا م سے 24گھنٹے کام کررہا ہے ۔انہوں نے کہا تمام جلوس اور مجالس کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی ایلیٹ فورس کے جوان جلوسوں کے آگے اور پیچھے سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے جلوسوں کے روٹس سے ملحقہ راستوں کو عارضی طور پررکاوٹیں ڈال کر بند کیا جائے گا اسکے علاوہ روٹس کی چھتوں پر سنائپر موجود رہیں گے اس کے علاوہ شہر قصور کے مرکزی جلو س کی بذریعہ ڈرون کیمرہ نگرانی کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا شر انگیز تقاریر،وال چاکنگ،لائوڈ سپیکر اور اسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا پولیس کے تمام جوان مختلف قسم کے جدید ہتھیا روں، ٹیئر گیس اور اینٹی را ئٹ کے سامان سے لیس ہو ں گے ۔ایلیٹ فورس کی 13سپیشل ٹیمیں اور تھانہ جات کی گاڑیاں گشت کریں گی جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میںسٹینڈ بائی ریزروز بھی موجود ہوں گی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی ، لاوارث بیگ یا گاڑی کی صورت میں فوری 15پر اطلاع دیں یا049-9250124-25پر فوری کال کریںتاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔

پولیس کے ساتھ ساتھ تمام مکاتب فکر علماء، ممبران امن مصالحتی کمیٹی ، انجمن تاجران ، صحافی اور عوام کا فرض ہے کہ وہ ایسے حالات میں عزاداروں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کام کریں انشاء اللہ سابقہ سالوں کی طرح امسال بھی محرم الحرام بخیر و عافیت سے اختتام پذیر ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں