آر پی او شیخوپورہ ریجن ذوالفقار حمید کی زیر صدار ت مجالس و جلوس کے منتظمین کیساتھ میٹنگ کا انعقاد

بدھ 27 ستمبر 2017 22:27

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2017ء)آر پی او شیخوپورہ ریجن ذوالفقار حمید کی زیر صدار ت ڈی پی اوآفس قصور میں محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران،لائسنس ہولڈرز مجالس و جلوس کے منتظمین کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ،ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد بھی انکے ہمراہ تھے،ضلعی امن کمیٹی کے ممبران میں ملک نذیر احمد،سید سجاد حیدر بخاری ،محمد اکرم مغل ،محمد آصف،سجاد احمد شیخ،حاجی محمد شفیع مغل ،علی رضا شمسی ،عبدالرشید سنی ،صاحبزادہ محمد حسن علی قادری،حکیم محمد اسحاق و دیگر ممبران،ڈی ایس پی سٹی لعل محمد کھوکھر،ڈی ایس پی صدر مرزا عارف رشید ،ڈی ایس پی چونیاں اشفاق حسین کاظمی، ڈی ایس پی پتوکی محمد سلیم نیازی ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر شیخ فیاض احمد اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی،اس موقع پر آرپی او شیخوپورہ ریجن ذوالفقار حمید نے کہاکہ عزاداری کے کسی نئے پروگرام کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی جلو س کیلئے کسی نئے روٹ کی اجازت دی جائے گی، تما م لائسنس ہولڈر ز ،مجالس اور جلوس کے دوران روٹس اور ٹائمنگ کی پابندی کریں گے اور جاری کردہ ایس او پی پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے گا ،خلاف ورزی کی صورت میں قانون حرکت میں آئے گا،لائوڈ سپیکر پر مکمل پابندی ہوگی،کسی بھی شخص کو اسلحہ اٹھانے کی اجازت نہیں ہوگی،انہوں نے کہا ایسے ذاکرین اور علماء اکرام کو نہ بلائیں جن کی زبان بندی اور ضلع بندی ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام محبت ،رواداری ، اتفاق ،اتحاد اور اخوت و یگانگت کا سبق دیتا ہے اس لیے ہمیں نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہوگاتاکہ ہر قسم کی افرا تفری اور باہمی جھگڑوں سے بچا جا سکے ۔ میٹنگ کے دوران تمام ممبران امن کمیٹی اور مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام نے محرم الحرام کے موقع پر پر امن رہنے کی یقین دہانی کرائی اور اپنے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے تجاویز بھی پیش کیں ۔

آر پی اوشیخو پورہ ریجن نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا معمولی غفلت بھی برداشت نہیں کی جائے گی،ضلع کے داخلی و خارج راستوں پر سخت ناکہ بندی اور چیکنگ کی جائے گی،مجالس اور جلوس سے ملحقہ علاقوں میںمشتبہ افراد کی گرفتار ی کیلئے سرچ آپریشن کیا جائیںاور اسکے ساتھ ساتھ فلیگ مارچ بھی کیے جائیں،روٹس کو سنیفر ڈاگ کے ذریعے چیکنگ کے بعد کلیئر کیا جائے،مجالس و جلوس میں داخلے کیلئے چار لیئر ڈیوٹی لگائی جائیگی اور فزیکل سرچ کو یقینی بنایا جائے گا ۔

آر پی اوشیخوپورہ ریجن نے شہر قصور کے یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کے روٹس کا بھی دورہ کیا اورسکیورٹی کے سخت انتظامات کے احکامات بھی جاری کیے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں