چیئر مین ضلعی بیت المال کمیٹی قصور ناصر محمود خاں کے زیر صدارت کمیٹی کا ماہانہ اجلاس

مستحقین کی درخواستوں پر انفرادی طور پر غور کیا گیا اور تقریبا 16لاکھ روپے کی رقم تقسیم کرنے کی منظوری دی گئی

بدھ 27 ستمبر 2017 17:31

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2017ء)چیئر مین ضلعی بیت المال کمیٹی قصور ناصر محمود خاں کے زیر صدارت گزشتہ روز ضلعی بیت المال کمیٹی کا ماہانہ اجلاس انکے آفس منیر شہید کالونی میں منعقد ہوا۔ جس میں وائس چیئر مین یوسف ثقلین ‘ممبران میں حاجی عبدالطیف قادری ‘صفیہ سعید ‘سعید احمد بھٹی ‘چوہدری لیاقت علی ‘ظفر اقبال ‘چوہدری محمد عارف ‘حکیم محمد عبداللہ ‘نوشین جاوید ‘یوسف گل ‘سیکرٹری ریڈ کریسنٹ و ممبر جمیل احمد خاں اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عباد علی جتالہ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مستحقین کی درخواستوں پر انفرادی طور پر غور کیا گیا اور درج ذیل مدات میں امدادی رقم تقسیم کرنے کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی ۔ جن میں جہیز فنڈ ‘مالی امداد‘امداد برائے معذوراں اورامداد برائے علاج معالجہ شامل ہیں اور اجلاس میںاصل مستحقین کی درخواستوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور تقریبا 16لاکھ روپے کی رقم تقسیم کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر چیئر مین ضلعی بیت المال کمیٹی قصور ناصر محمود خاں نے کہا کہ ضلع بھر کے دور دراز علاقوں تک کمیٹی فنڈز کی بلا تفریق فراہمی کو یقینی بنانے اور اصل حقداران تک امدادی رقوم کی فراہمی کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائینگی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں