قصور، گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ محنت کش نے خود کشی کرلی

منگل 26 ستمبر 2017 21:06

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کرمحنت کش نے خود کو آگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، تفصیل کے مطابق رمضان کی شادی حاجی گگہ میں ہوئی تھی اور وہ اپنے سسرال میں ہی رہتا تھا ، بے روز گاری کی وجہ سے اکثر اس کا جھگڑا اپنی بیوی اور سسرالیوں سے رہتاتھا، گزشتہ رات بھی گھر میںجھگڑا ہوا تو رمضان نے دلبرداشتہ ہوکر تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا دی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ، پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں