قصورپولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،9مشتبہ سمیت15 افراد گرفتار

منگل 26 ستمبر 2017 21:06

قصورپولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،9مشتبہ سمیت15 افراد گرفتار
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء)محرم الحرام کے دوران مشتبہ افراد کی گرفتاری کے سلسلہ میںپولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،09مشتبہ سمیت15 افراد زیر حراست ،گرفتار افرد سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورذوالفقار احمد کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کا آغاز بھی کر رکھا ہے، اس سلسلہ میں گزشتہ شب پولیس نے شہر قصور دین گڑھ، مصطفی آباد،چونیاں،پھولنگر اور پتوکی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ،اس دوران گھروں ،ہوٹلوں اور کارخانوں کو چیک کیا گیاا ور متعدد مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ویری فیکیشن کی گئی جبکہ سرچ آپریشن کے دوران 9مشتبہ افراد سمیت15ملزمان کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں