قصور ،گھریلو جھگڑے پر محنت کش نے خود کو آگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

منگل 26 ستمبر 2017 19:31

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء)حاجی گگہ قصور میں گھریلو جھگڑے پر محنت کش نے خود کو آگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

(جاری ہے)

رمضان کسی شادی حاجی گگہ میں ہوئی تو وہ اپنے سسرال میں ہی رہتا تھا اور بے روز گاری کی وجہ سے اکثر اسکا جھگڑا اپنی بیوی اور سسرالیوں سے رہتاتھا کہ گزشتہ رات بھی گھر میںجھگڑا ہوا تو رمضان نے خود پر تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا دی جسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وو زیادہ جھلسنے کی وہ سے دم توڑ گیا ۔

ابتدائی طور پر رمضان کے بھائی عدنا ن نے پولیس تھانہ بی ڈویثزن کو درخواست دی کہ اسکے بھائی کو اسکے سسرالیوں نے آگ لگا کر ہلاک کر دیا ہے مگر بعد ازاں حقائق سے معلوم ہوا ہے کہ رمضان نے خود کو آگ لگائی ہے ، مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں