پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات ‘چائلڈ پروٹیکشن میں سول سوسائٹی اور عوامی نمائندگان کے کردار کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

بچوں کو اپنی دیکھ بھال کے اقدامات سے آگاہی دلا کر ذہنی و جسمانی تشدد سے بچایا جا سکتا ہے ‘معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا‘چیئر مین ضلعی بیت المال کمیٹی ناصر محمود خاں ‘ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فیض نعیم ‘پلان انٹر نیشنل سے صفدر رضا ‘ثمینہ سردار ‘جنرل سیکرٹری ہلال احمر جمیل احمد خاں اور دیگر کا خطاب

منگل 26 ستمبر 2017 17:50

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ سوشل ویلفیئر ‘بیت المال اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ’’چائلڈ پروٹیکشن میں سول سوسائٹی اور عوامی نمائندگان کے کردار ‘‘کے موضوع پر میونسپل کمیٹی ہال میں ایک سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں چیئر مین ضلعی بیت المال کمیٹی قصور ناصر محمود خاں ‘ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر لاہور ڈویژن فیض نعیم ‘پلان انٹر نیشنل سے صفدر رضا ‘ثمینہ سردار ‘جنرل سیکرٹری ہلال احمر جمیل احمد خاں ‘ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر قصور عبادعلی جتالہ ‘سوشل ویلفیئر آفیسر محمد اکبر رضا ‘گڈ تھنکر آرگنائزیشن سے محمد وقاص عابد ‘کونسلرز ‘سول سوسائٹی کے عہدیداران ‘معزز ین شہر ‘بچوں اور دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بچوں کو اپنی دیکھ بھال کے اقدامات سے آگاہی دلا کر ذہنی و جسمانی تشدد سے بچایا جا سکتا ہے اس مقصد کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سول سوسائٹی اور عوامی نمائندگان کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ آگے آئیں اور بچوں کے مسائل اور انکے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ مقررین نے کہا کہ بچوں میں تشدد کی مختلف صورتوں کو سمجھنے کا احساس پیدا کریں تا کہ انفرادی اور اجتماعی تشدد کی روک تھام کو ممکن بنایا جا سکے ۔

تحفظ اور نگرانی کے ماحول میں پرورش بچوں کی عمومی نشوونما بہت اہمیت کی حامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کیلئے ضروری ہے کہاانہیں بااختیار بنایا جائے اور عزت دی جائے ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ بچوں کیساتھ ہونے والے جسمانی تشدد کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر ہم سب کا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ ہم بچوں پر ذہنی و جسمانی تشدد کی روک تھام کیلئے کئے جانیوالے حکومتی اقدامات کی بھرپور حمایت کریں اور اپنے طور پر بھی کوشش کریں کہ ایسی فضا قائم کی جائے جہاں بچے بہتر ماحول میں پرورش پا سکیں ۔ بعدازاں

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں