قصور ،دو طالبات سمیت چار افراد ہلاک ،ایک شدید زخمی ہوگیا

ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:00

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) قصور کے نواح میں دو طالبات سمیت چار افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا بتایا گیا ہے کہ نتھے خالصہ کا محنت کش شکیل احمد اپنے بھائی خلیل احمد کے ساتھ بھٹہ خشت پر کام کرنے میں مصروف تھا کہ اس دوران انکے مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں شکیل احمد ہلاک اور خلیل احمد شدید زخمی ہوگیا جبکہ کنگن پور کے رہائشی محمد حنیف کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ محمد حنیف دوائی لینے کی غرض سے ڈاکٹر شکیل کے نجی کلینک پر گیاجہاں مبینہ طور پر ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے کی وجہ سے اچانک اس کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہوگئی،اورغلط انجکشن لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی جبکہ موضع بھاگیوال کے محمد اقبال کی جواں سالہ بیٹی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی بتایا گیا ہے کہ شنیزہ اقبال دسویںجماعت کی طالبہ تھی اور اہلخانہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے زہریلی گولیاںکھالیںدریں اثناء قصور رائیونڈ روڈ پر ارائیاںوالا کے قریب محمد اشرف کی دس سالہ بیٹی ثانیہ اشرف سڑک عبور کر رہی تھی کہ تیزرفتار گاڑی نے اسے کچل کر ہلاک کر دیا پولیس مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں