نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی جا نب سے عوام میں روڈ اینڈ سیفٹی آگاہی واک انعقاد

ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:05

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی جا نب سے عوام میں روڈ اینڈ سیفٹی آگاہی واک انعقاد
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) عوام میں روڈ اینڈ سیفٹی آگاہی مہم کے حوالے سے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے واک کا انعقاد کیاگیا ،جس میں سکول کے بچوں اورسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لوگوں میں روڈ اینڈ سیفٹی آگاہی مہم کے سلسلہ میں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے پتوکی نیشنل ہائی وے پرواک کا اہتمام کیاگیا جس میں سکول کے بچوں اور سماجی شخصیات نے بھرپورشرکت کی اور تمام آنے اورجانیوالی گاڑیوں کو روک کر ایس ایس پی موٹروے پولیس مسرور عالم ‘ڈی ایس پی شوکت علی چنگیزی اوربچوں نے پمفلٹ اور جوس تقسیم کئے اور ان کو دوران ڈرائیونگ بیلٹ باندھنے‘ موبائل فون نہ سننے کی بھی تلقین کی ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی موٹروے پولیس مسرور عالم کا کہناتھا کہ ہمارا ہدف ہے کہ ہم ان بچوں کے ذریعے تمام لوگوں میں ٹریفک قوانین مہم کو بیدارکریں تاکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے حادثات سے بچاجاسکے۔ اس حوالے سے موٹروے پولیس اپنی ڈیوٹی فرض شناسی سے سرانجام اورعوام میں شعوراجاگرکرنے کیلئے اپنا کرداراداکررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں