عوام ملکی تعمیروترقی کاسفر روکنے نہیں دے گی ، میاں وسیم اخترشیخ

ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:04

عوام ملکی تعمیروترقی کاسفر روکنے نہیں دے گی ، میاں وسیم اخترشیخ
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) رکن قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات ورکن قومی اسمبلی میاں وسیم اخترشیخ نے کہا ہے کہ قوم ملک کی تعمیروترقی کا فیصلہ کرچکی ہے اور وہ کسی کو ملک کی تعمیروترقی کاسفر روکنے نہیں دے گی ، قوم ترقی کے مخالفین کے خلاف فیصلہ دے چکی ہے‘سیاسی مخالفین کی سازشیں قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہیں،ان خیالات کا اظہار میاں وسیم اخترشیخ نے ایک تقریب میں پارٹی ورکروں اور میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کی ترقی کیلئے نوازشریف کا ساتھ دینا ضروری ہے ‘ نوازشریف نے ہمیشہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی مقبولیت میں روزبروز اضافہ ہورہاہے اورعوام ان کو اپنا حقیقی رہنما تصور کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سواچارسالوں میں مسلم لیگ (ن) کے دورمیں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں یہ دورملکی تاریخ میںترقی کا دورکہلائے گا‘انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنی شاندار کارکردگی کی بناء پر 2018ء میں بھی حکومت بنائے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں