اولیاء کرام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، رانامحمداقبال خاں

جمعہ 22 ستمبر 2017 11:12

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء)اولیاء کرام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں‘آستانہ عالیہ نقیب آبادکے سجادہ نشین کرنل صوفی فقیرعظمت اللہ شاہ نقیبی نے ساری زندگی اللہ اور اسکے رسولؐ کے پیغام کوپوری دنیا میں عام کیا،آج ہم انہیں اعلیٰ خدمات کے پیش نظر جتنا بھی خراج عقیدت پیش کریںکم ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارسپیکرپنجاب اسمبلی رانامحمداقبال خاں نے انکے پہلے سالانہ عظمت الاولیاء ایوارڈکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نقیب ثانی صاحبزادہ سید نقیب الرحمان شاہ نقیبی‘ عظمت ثانی پیر سیداسداللہ شاہ نقیبی کی زیرصدارت نقیبی ایوارڈزکی تقریب میں سابق ایم این اے چوہدری منظوراحمد‘سابق صدوربار چوہدری منیراحمد‘ سردار محمدعاشق ڈوگر‘چوہدری محمدانور ہنجرا‘ کرنل (ر)راشد وحید میر‘ سابق ڈی پی اوقصور میاں غلام محمدکلیار‘ ایس پی انویسٹی گیشن محمدامجد قریشی‘ ڈی ایس پی سٹی لال محمدکھوکھرودیگر شخصیات نے شرکت کی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں