قصور،سپریم کورٹ کے احکامات نظر انداز ،کروڑوں روپے کی اراضی تحصیلدار قصور نے قبضہ مافیا کے نام ٹرانسفر کر دی

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:23

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کو نظر انداز کر تے ہوئے کروڑوں روپے کی اراضی تحصیلدار قصور نے رشوت لے کر قبضہ مافیا کے نام ٹرانسفر کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق قصور کے رہائشی شیر محمد وغیرہ نے اپنی وراثتی جائیداد کے کیس سلسلہ میں سول کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک قانونی جنگ لڑی او ربلا آخر سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے ان کے حق میں فیصلہ سنادیا مگر تحصیلدار قصور و سب رجسٹر ار غضنفر نوید اور دیگر ریونیو عملہ نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد کی بجائے رشوت لے کر ضلع اوکاڑہ کے رہائشی محمد انور خاں وغیرہ کے نام جگہ منتقل کردی اس طرح دہائیوں قانونی جنگ لڑنے کے باوجود شیر محمد وغیرہ کو انصاف نہ ملا اور محکمہ ریونیو کے کرپٹ سب رجسٹرار غضنفر نوید وغیرہ نے دیدہ دلیری سے زمین کا انتقال دوسری پارٹی کے نام منقل کر دیا جس پر شیر محمد وغیرہ نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کو فیصلے کے نقول اور دیگر ثبوت لف کرکے درخواست گزاری جس پر تمام فریقین کو طلب کرکے انکوائری کی گئی جس میں ثابت ہو گیا کہ سب رجسٹرار قصور غضنفر نوید نے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کی بجائے ملزمان محمد انور خاں اور محمد سرور سلطان خاں وغیرہ سے رشوت لے کر زمین ان کے نام رجسٹر ڈ کر دی دوسری طرف محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے باضابطہ انکوائری کرنے کے بعد مقدمہ نمبر 06/17تو در ج کر لیا گیا مگر ملزمان کو پکڑنے کی بجائے ان سے رشوت لے لی اور سب رجسٹرار قصور غضنفر نوید سمیت تمام عملہ اپنے اپنے عہدوں پر براجمان ہیں ۔

(جاری ہے)

جب اس سلسلہ میں سب رجسٹرار قصور کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ کے اندراج کے بعد ہمارے حق میں فیصلہ کردیا تھا جب ان سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی بابت پوچھا گیا تو انہوں نے اپنا فون بند کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں