قصور،محرم الحرام کی سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران معمولی غفلت بھی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈی پی اوقصوراسماعیل کھاڑک

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:23

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) ڈی پی اوقصوراسماعیل کھاڑک نے کہا کہ محرم الحرام کی سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران معمولی غفلت بھی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام پولیس افسران و اہلکاران انتہائی الرٹ ہوکر ڈیوٹی سرانجام دیں گے ان خیالات کا اظہار وہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصو ر میں پولیس ا فسر ا ن و اہلکاران کو محرم الحرام کی ڈیوٹی کی بریفنگ دیتے ہو ئے کررہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں ڈی پی اوقصور اسماعیل کھاڑک نے سٹی اور صدر سرکل کے پولیس افسران و اہلکاران کو محرم الحرام کی ڈیوٹی کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ ہمیں اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنانا ہے اس لیے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہمیں انتہائی الرٹ ہوکر اور عبادت سمجھ کر ڈیوٹی سرانجام دینا ہوگی، معمولی غفلت بھی برداشت نہیں کی جائے گی،ہر صورت امن وامان کے قیام کو برقرار رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زبان بندی والے علماء کرام کسی صورت خطاب کریں گے اور نہ ہی ضلع بندی والے افراد ضلع میں داخل ہوں گے انہوں نے کہا سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران تمام پولیس افسران و ملازمان کے پاس ڈیوٹی بک لٹ موجود ہوگا جس کے مطابق ڈیوٹی سرانجام دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی صرف ولنٹیئرز مجلس کے مقام پر اسلحہ رکھ سکتے ہیں لیکن جلوس کیساتھ کسی کو بھی اسلحہ ساتھ لیکر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔آخر میں اجتما عی دعا کی گئی کہ اللہ تعا لی محر م الحرام میں اپنی بر کتوں کے نزول کے سا تھ پو رے ملک کو حفظ و امان میں رکھے اور ہمیںحا لا ت سے نپٹنے کی تو فیق عطا ء فر ما ئے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں