وزیر اعلی پنجاب کی طر ف سے کاشتکار وں میں لیزر لینڈ لیولرز کی بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم

جمعرات 21 ستمبر 2017 11:10

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر مشینی کاشت کے فروغ کیلئے زرعی آلات کی فراہمی کے پروگرام کے تحت واٹر مینجمنٹ قصور کے زیر اہتمام گزشتہ روز ضلع کونسل ہال میں کاشتکار وں میں لیزر لینڈ لیولرز بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کئے گئے ۔ تقریب میں چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں اور وائس چیئر مین ضلع کونسل ملک اعجاز احمد خاں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ لاہور راشد حمید ظفر ‘اسسٹنٹ کمشنر قصور امتیاز احمد کھچی ‘ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ قصور تجمل حسین اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ضلع بھر میں کاشتکاروں کی طرف سے دی گئیں 148درخواستوں کی قرعہ اندازی ہوئی اور پنجاب حکومت کے تحصیل وائز رقبہ کے حساب سے مقرر کردہ کوٹہ کے تحت تحصیل قصور میں33‘تحصیل کوٹ رادھا کشن میں 10‘تحصیل چونیاں میں 32اور تحصیل پتوکی میں 23جبکہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 98کاشتکاروں کو بذریعہ قرعہ اندازی لیزر یونٹس دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں پانی کو بہت اہمیت حاصل ہے ۔

پانی کی بڑھتی ہوئی کمی اور اسکے بے دریغ استعمال اور فی ایکٹر پیدوار بڑھانے کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے بہتر نظام آبپاشی کی کاشتکاروں میں ترویج و ترقی کیلئے ایک جامع پروگرام کا آغاز کر رکھا ہے ۔اس پروگرام کے تحت پنجاب حکومت کاشتکاروں کو کھالہ جات کی اصلاح ، لیزر لینڈ لیولنگ یونٹ کی فراہمی اور ڈرپ اورسپرنکلر نظام آبپاشی کی تنصیب کیلئے مالی مدد فراہم کر رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کسان بھائیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان مسائل کے حل کیلئے مناسب اقدامات کر رہی ہے اسی سلسلے میں زمین سے زیادہ پیدوار حاصل کرنے کیلئے پنجاب حکومت 2لاکھ 25ہزار روپے سے فی یونٹ سبسڈی کے ذریعے جدید آلات دے رہی ہے ۔ان آلات کے استعمال سے کاشتکار کم محنت سے زیادہ پیدوار حاصل کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں