ڈی سی قصور کا تحصیل کوٹ رادھاکشن کا دورہ،محرم الحرام کے دوران جلوسوں کے روٹس کاتفصیلی معائنہ کیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 11:10

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنرقصور سائرہ عمر نے تحصیل کوٹ رادھاکشن کا دورہ کیا ہے جس کے دوران انھوں نے محرم الحرام کے دوران 5 اے کیٹیگری کے جلوسوں کے روٹس کاتفصیلی معائنہ کیا‘اسسٹنٹ کمشنرکوٹرادھاکشن سیف اللہ ساجدنے کئے گئے انتظامات بارے انھیں مکمل بریفنگ دی۔ اس موقع پر انہوںنے محمودآباد گھنیکے‘ امام بارگاہ قصررضا کوٹرادھاکشن ‘چک55اورمدھیکے دھاری وال کا بھی دورہ کیا اور تمام روٹس کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی خالدبھٹی‘ ممبران امن کمیٹی‘ لائسنس داران‘ انجمن تاجران اورمیڈیاکے نمائندے بھی موجودتھے۔ انہوںنے اس موقع پر متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ حکومتی پالیسی کیمطابق محرم الحرام کے تمام انتظامات کو سوفیصدیقینی بنایاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹس کی مکمل صفائی ستھرائی کو یقینی بنایاجائے اور تجاوزات کو فوری طورپر ختم کیاجائے۔

ڈپٹی کمشنرقصورنے کہاکہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضاء کو برقراررکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائینگے۔ اس موقع پر تمام لائسنس داران اور انجمن تاجران کے عہدیداروں نے محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں