قصور ،سوشل سیکورٹی ملازمین کی کرپشن عروج پر، فیکٹری اور مل مالکان سے منتھلی لیکر اصل ملازمین کی تعدا د گول کرنے لگے

مل اور فیکٹری ورکرز کی رجسٹریشن کی بجائے پرائیویٹ سکولز مالکان کو بلیک میل کرنا شرو ع کردیا

بدھ 20 ستمبر 2017 19:33

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) قصور میں سوشل سیکورٹی ملازمین کی کرپشن عروج پر فیکٹری اور مل مالکان سے منتھلی لیکر اصل ملازمین کی تعدا د گول کرنے لگے ،مل اور فیکٹری ورکرز کی رجسٹریشن کی بجائے پرائیویٹ سکولز مالکان کو بلیک میل کرنا شرو ع کردیا۔ ضلع قصور میں سوشل سیکورٹی آفیسرز اور ملازمین کی من مانیا ں عروج پر پہنچ گئی ہیں ۔

فیکٹریوں اور کارخانوں سے باقاعدہ منتھلیاں وصول کی جاتی ہیں ۔ فیکٹری میں ملازمین کی تعداد کم رجسٹر ڈ کرنے پر ہر ماہ باقاعدہ مخصوص رقم وصول کی جاتی ہے۔ وہ کارکن جو فیکٹری ، کارخانے یا ٹینریز میں کام کرتے ہیں ۔ ان کی رجسٹریشن نہیں کروائی جاتی۔ مالکان کے ساتھ ساز باز کرکے وہ فیکٹری جہاں سینکڑوں کارکن کام کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

چند کا کنٹری بیوشن جمع کیا جاتا ہے۔

اور مالکان سے بھتہ وصول کیاجاتا ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ضلع قصور کے تعلیمی اداروں کو بھی سوشل سیکورٹی ملازمین نے بلیک کرنا شروع کر دیا ہے اور وہ ہزاروں روپے کما رہے ہیں ۔ وہ ادارے جن میں اساتذہ کی تنخواہ کارکن کی تنخواہ سے زیادہ ہے۔ ان کو بھی نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں۔ شہری حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سوشل سیکورٹی کے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قصور میں سوشل سیکورٹی کی کرپشن کو رو کا جائے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں