محرم الحرام ‘ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے 21علماء و ذاکرین کی ضلع میں داخلے ‘قیام اور تقاریر پر 3ماہ کیلئے پابندی لگا دی

بدھ 20 ستمبر 2017 17:51

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مختلف مکاتب فکر کے 21علماء کی ضلع قصور میں داخلے ‘قیام اور تقاریر پر 3ماہ کیلئے پابندی لگا دی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قصور نے جن علماء پر ضلع قصور میں داخلے ‘تقاریر اور قیام پر پابندی لگا ئی گئی ہے ان میں مولانا گلفام حسین ہاشمی (ملتان ) ‘مولانا عبدالتوا ب چھروی (لاہور ) ‘مولانا عبدالعلیم یزدانی (جھنگ ) ‘مولانا منظور احمد (گوجرانوالہ ) ‘قاری عبدالحفیظ (فیصل آباد )‘ مولانا محمد الیاس گھمن (سرگودھا )‘ مولانا عمران حیدر کاظمی (بورے والا ضلع وہاڑی )‘ ملک شفقت رضا شفقت(لاہور ) ‘ذاکر علامہ حامد رضا (لاہور )‘سید احسا ن عسکری (چونگی امرسدھو لاہور ) ‘ملازم حسین ڈوگر (دنیا پور) ‘مولانا مفتی ڈاکٹر محمد آصف اشرف جلالی (لاہور)‘مولانا مفتی خادم حسین رضوی (لاہور ) ‘سید باقر نجفی (کراچی )شامل ہیں جبکہ ضلع قصور کے رہائشی 7علماء و ذاکرین کے تقاریر پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں ذاکر علامہ ضیافت حسین شاہ (متا پولیس اسٹیشن راجہ جنگ ) ‘ذاکر غلام حیدر (دھالہ کلاں پولیس اسٹیشن کھڈیاں خاص ) ‘ذاکر علامہ ظفر حسین ترابی (گنیکے کوٹ رادھاکشن ) ‘ذاکر علی رضا جعفری (واں کھارا چھانگا مانگا ) ‘سید شرافت حسین (محلہ احمد نگر پتوکی ) ‘انتظار الحق معاویہ (جمبر کلاں تحصیل پتوکی )اورقاری منظور احمد شاکر شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں