ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید مظفر علی شاہ نے سیشن کورٹ میں سہولت سینٹر اور جوڈیشل کالونی میں فٹنس جم کا افتتاح کر دیا

منگل 19 ستمبر 2017 21:32

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور سید مظفر علی شاہ نے سیشن کورٹ میں سہولت سینٹر اور جوڈیشل کالونی میں فٹنس جم کا افتتاح کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور سید مظفر علی شاہ نے سیشن کورٹ قصور میں سہولت سینٹر کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر سینئر سول ججز رانا سجاد قاسم ‘شمائلہ یعقوب سدھو‘عامر نذیر ایوان ‘صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک ریاض احمد خاں‘سیکرٹری بار میاں منور حیات اور دیگر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سول ججز صاحبان بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید مظفر علی شاہ نے بتایا کہ سہولت سینٹر کے قیام سے وکلاء اور سائیلین کی مشکلات میں کمی واقع ہو گی اور ایم ایل آر ‘پی ایم ای آر ‘ایف آئی آر وغیرہ صرف کیس نمبر بتانے پر میسر ہوگی ۔

(جاری ہے)

مزید برآں ٹرانسفر کیس کے بارے میں معلومات ‘نقشہ متعلقہ عدالت ‘چھٹی پر جانیوالے جج صاحبان کی تفصیلات ‘تھانوں کی ایلوکیشن ‘گزٹیڈ چھٹیوں کے بارے میں معلومات بھی سہولت سینٹر سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید مظفر علی شاہ نے جوڈیشل کالونی قصور میں فٹنس جم کا بھی افتتاح کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ صحت مند جسم ہی صحت مند سوچ کو فروغ دیتا ہے ۔صحت مند ججز ہی اچھے اور صحت مندانہ فیصلے کر سکتے ہیں اس مقصد کیلئے جدید مشینوں سے آراستہ جم بنایا گیا ہے تا کہ جج صاحبان اپنی صحت پر خصوصی توجہ دے سکیں۔انہوں نے بتایا کہ خواتین ججز کیلئے جم میں 3گھنٹے مختص کئے گئے ہیں تا کہ وہ آزادانہ طور پر صحت سے متعلق دی جانیوالی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں