محرم الحرام کیلئے فول پروف حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ‘ڈی پی او

منگل 19 ستمبر 2017 12:32

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) ڈی پی اوقصور اسماعیل کھاڑک نے کہا کہ محرم الحرام کیلئے فول پروف حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ‘ تمام مجالس‘ جلوسوں اور امام بارگاہوں پر بھاری نفری تعینات کی جائے گی اور مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کنٹرول بنایاجائیگا‘ ایس او پی پر ہرصورت عملدرآمدکروایاجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ضلع قصورمیں محرم الحرام کے دوران کل707پروگرام منعقد ہونگے جن میں 143 جلوس اور 564مجالس کے پروگرام شامل ہیں جن کی سیکورٹی کیلئے 3ہزار سے زائد افسران و اہلکاران‘ وولنٹیئرز اورپولیس قومی رضاکاران ڈیوٹی سرانجام دینگے۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پرکومبنگ آپریشن جاری ہیں ‘محرم الحرام کے دوران شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ رہے گی‘ مرکزی جلوس میں داخلے کیلئے 4لیئرڈیوٹی لگالی گئی ہے سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے واک تھرو گیٹس‘ سی سی ٹی وی کیمرے‘ میٹل ڈیٹیکٹرز‘خاردارتاریں اور روف ٹاپ ڈیوٹی لگائی گئی ہے اسکے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ‘ سول ڈیفنس کا عملہ ‘بم ڈسپوزل سکواڈ‘ایمبولینسز‘ ریسکیو1122‘ واپڈا اہلکار و دیگر تمام اداروں کے اہلکار بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں