ٹریکٹرٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارشخص جاں بحق ،2زخمی

پیر 18 ستمبر 2017 11:37

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) ٹریکٹرٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھوئے آصل موڑپر لاہور کی طرف جانیوالی چارہ سے لدی ہوئی ٹریکٹرٹرالی سامنے سے آنیوالی موٹرسائیکل نمبرLEN-741کیساتھ تیزرفتاری کے باعث ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میںموٹر سائیکل سوار گجر کالونی لاہور کا رہائشی محمد اسامہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکے ز خمی ساتھیوں کو لاہور جنرل ہسپتال میں ریفر کردیاگیا۔ٹریکٹرٹرالی کا ڈرائیور اور ہیلپر ٹریکٹرٹرالی چھوڑ کر موقع سے فرارہوگئے‘پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں