تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے خاتون جاں بحق،

بیٹا شدید زخمی

پیر 18 ستمبر 2017 11:34

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے خاتون جاں بحق اور بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمبرکلاں سے خاتون سونیا بی بی اپنے بیٹے ارشدکے ہمراہ موٹر سائیکل نمبر LEK-6863پر بھائی پھیرو جارہے تھے کہ ملتان روڈپر اعظم آباد کے گیٹ کے سامنے پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرالر 1591-Cنے انہیںٹکر مار دی جس سے سونیا بی بی موقع پرجاں بحق اوراسکا بیٹا ارشدشدیدزخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کی طرف سے کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں