محرم الحرام کے دوران سکیورٹی معاملات میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،ڈی پی اوقصور

پیر 18 ستمبر 2017 11:34

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرقصور اسماعیل کھاڑک نے کہا ہے کہ ملکی حالات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ قصورمیں کانسٹیبل سے لے کر انسپکٹرکے عہدہ تک ہرقسم کی رخصت کلاں‘ رخصت اتفاقیہ اور تبادلوں پرپابندی لگادی گئی ہے کسی غیرمعمولی صورتحال کے بغیرکسی قسم کی رخصت اور تبادلہ جات نہیں کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں تمام ایس ڈی پی اوز‘ ایس ایچ اوز‘ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹراور ریزروانسپکٹرکو تحریری مراسلہ جاری کردیاگیاہے اور تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقہ تھانہ کی حدود میں ہونیوالی مجالس‘ جلوس‘تعزیہ‘ علم اور تابوت (لائسنسی یا روایتی )کے اوقات اور حساس مقامات کی تفصیل خود ملاحظہ موقعہ کرکے نشاندہی کریں تاکہ ان مقامات کی فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایاجاسکے۔

ڈی پی اوقصورنے کہا کہ سکیورٹی کے حوالے سے جو ہدایات اور وسائل حکومت کی جانب سے موصول ہونگے وہ ہر ایک پولیس افسر وملازمین تک پہنچائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی معاملات میں غفلت کوہرگزبرداشت نہیں کیاجائیگاایسی صورت میں ذمہ داروں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں