قصور ،ْ گودام میں آگ لگنے کے باعث چھت گرنے سے مالک جھلس کر جاں بحق

اتوار 17 ستمبر 2017 14:10

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2017ء) قصور کی نواحی بستی سنتوک سرمیں ٹائروں کے گودام میں آگ لگنے کے باعث چھت گرنے سے مالک جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کیمطابق بستی سنتوک سرمیں پرانے ٹائرون کے گودام میں مالک شاکرعلی موجود تھاکہ اچانک بجلی کی تاروں میں شارٹ سرکٹ ہوا جس سے وہاں موجود ٹائروں کو آگ لگ گئی ۔

(جاری ہے)

آگ میں شدت کی وجہ سے گودام کی چھت گرگئی جس کے نیچے آکر گودام مالک شاکرعلی جھلس گیا اور شدید زخمون کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اس واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیمیں فائر بریگیڈ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے آگ پر قابوپایا اور ملبے تلے سے شاکرعلی کو نکالا اورپوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال قصورپہنچایا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں