محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھا جائے گا،اسسٹنٹ کمشنرپتوکی

اتوار 17 ستمبر 2017 12:20

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2017ء) اسسٹنٹ کمشنرپتوکی انعم زیدنے کہاہے کہ محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھا جائے گا۔امن و امان کی صورتحال میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔علمائے کرام عوام کو محبت و بھائی چارے کا درس دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں علماء کرام‘معززین شہر اورمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ محرم الحرام صبروتحمل کی تلقین کرتاہے اوراس میں تمام علمائے کرام اپنا مثبت کرداراداکریں اورعوام کو محبت و بھائی چارے کا درس دیں۔کوشش کی جائے کہ کوئی بھی خطیب ایسی بات نہ کرے جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔انھوں نے کہا کہ انتظامیہ ہر ممکن کوشش کرے گی کہ جلوس کے روٹس سے تجاوزات‘ بجلی کی تاریں‘بل بورڈ اور پوسٹرزیکم محرم سے پہلے ہٹا دیئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھا جائے گااور امن و امان کی صورتحال میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں