انصاف امن کا ضامن، تھانوں کو جرائم پیشہ افراد کیلئے دارالحساب بنادیا ہے،اسماعیل کھاڑک

اتوار 17 ستمبر 2017 12:20

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2017ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرقصور اسماعیل کھاڑک نے کہا ہے کہ انصاف معاشرتی امن کا ضامن اورامن وامان کی ذمہ داری پولیس کا اولین فریضہ ہے۔ انصاف کے بغیر جرم پر قابوپانا ناممکن ہے اسلئے تمام تھانوں کو جرائم پیشہ افراد کیلئے دارالحساب بنادیاگیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کے دوران صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اوپن ڈورپالیسی کے تحت روزانہ کی بنیادپر کھلی کچہری کا انعقاد کیاجاتاہے۔کھلی کچہری کا بنیادی مقصد مظلوم کی مددکرناہے اور اسکے ساتھ ہونیوالے ظلم کیلئے فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بناناہے۔انہوں نے کہا کہ سائلین کی شکایات پرفوری احکامات جاری کئے جاتے ہیں۔ تمام ایس ایچ اوز کو بتادیاگیاہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھیں اور ان کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے جبکہ شرفاء کیلئے تھانوں میں عزت و احترام کیساتھ پیش آیاجائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں