ْقصور ،پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن ،5خطرناک اشتہاریوں سمیت 16جرائم پیشہ افراد گرفتار

ہفتہ 16 ستمبر 2017 18:41

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2017ء) ڈی پی اوقصور اسماعیل کھاڑک کی خصوصی ہدایات پرپولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن ،5خطرناک مجرمان اشتہاریوں سمیت 16جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے محرم الحرام کی آمد سے قبل جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل مہم کے دوران گزشتہ روز مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارواائیاں کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں ملوث5خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ11ملزمان کے قبضہ سی3پسٹل،3کلوگرام چرس ،226گرام افیون،150لیٹر شراب اور ایک چالو بھٹی برآمد کی، اسی طرح نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر تین،سکیورٹی آرڈیننس کے دو مقدمات درج کر کے ملزمان کو حراست میںلیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں