17ستمبرکا دن مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے ساتھ طلوع ہوگا،ملک رشیداحمدخاں

ہفتہ 16 ستمبر 2017 14:46

17ستمبرکا دن مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے ساتھ طلوع ہوگا،ملک رشیداحمدخاں
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک رشیداحمدخاں نے کہاہے کہ کل اتوار کو ثابت ہوجائے گا کہ مسلم لیگ (ن)عوام کے دلوں میں رہتی ہے ،زندہ دلان لاہور ایک بارپھر دھرنا سیاست کو ردکردیںگے ‘مسلم لیگ (ن) متحد ہے اورمتحد رہے گی، ملکی ترقی کے مخالفوں کو انجام تک نہ پہنچایا توپاکستان کبھی ترقی نہیں کرسکتا،ان خیالات کا اظہار ملک رشیداحمدخاں نے میڈیاکے نمائندوں اورپارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہتان تراشی کرنے والے صرف ملک کی تباہی چاہتے ہیں لیکن دھرنے سیاست کرنے والے سن لیں کہ مسلم لیگ (ن) کی جڑیں عوام میں ہیں، ہم عوامی لیڈرہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملکی وسائل عوام کی امانت ہیں ‘(ن)لیگ نے پائی پائی کو عوام کی بنیادی سہولتوں کیلئے خرچ کیا‘میاں برادران عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ‘میاں برادران نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفادات میں فیصلے کئے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ حلقہ این ای120میں 17ستمبرکا دن مسلم لیگ کی کامیابی کے ساتھ طلوع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں