ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کے زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں کئے گئے تمام انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

پولیس ‘اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران نے محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر تفصیلاً بریفنگ دی

جمعہ 15 ستمبر 2017 19:32

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کے زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں کئے گئے تمام انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ‘تمام اسسٹنٹ کمشنرز ‘چیئر مینز میونسپل کمیٹیز ‘چیف آفیسرز ضلع کونسل و میونسپل کمیٹیز ‘پاکستان آرمی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں پولیس ‘اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران نے محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر تفصیلاً بریفنگ دی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کرنے کے حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے لائے جائینگے اور تمام محکمے انتظامات کو مکمل کر لیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں تا کہ محرم الحرام کے مہینے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام چیف آفیسر ز میونسپل کمیٹیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں لائٹنگ ، پیچ ورک ، مین ہول کورز ، ٹریفک ، پارکنگ ، بچلی کی لٹکتی تاروں جیسے انتظاما ت کو دو روز کے اندر اندر مکمل کریں اور محرم الحرام میں مجالس اور جلوس کے لائسنس ہولڈرز سے رابطہ میں رہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں فرقہ وارانہ نوعیت کی وال چاکنگ اور بینرز لگانے کی ہرگز اجازت نہ ہوگی ۔انہوں نے ایس این اے کو ہدایت کی کہ محرم الحرام میں نکالے جانیوالے جلوسوں کی تحصیل اور ضلع لیول پر مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول رومز قائم کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں